28 ستمبر، 2024، 5:33 PM

فتح تک مقاومت کا سلسلہ جاری رہے گا، عمار الحکیم کا تعزیتی پیغام

فتح تک مقاومت کا سلسلہ جاری رہے گا، عمار الحکیم کا تعزیتی پیغام

عراقی رہنما سید عمار الحکیم نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دشمن پر فتح حاصل ہونے تک مقاومت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیاسی جماعت حکمت ملی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ اپنی پوری زندگی جہاد اور دین اسلام کی نصرت میں گزاری۔ انہوں نے انبیاء اور ائمہ کی راہ میں جام شہادت نوش کیا اور انبیاء و صدیقین کی صف میں شامل ہوگئے۔

عمار الحکیم نے صہیونی حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم نے امام حسینؑ سے درس لیا ہے۔ یہ قوم زندہ ہے۔ موت ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقاومت کا راستہ شہادت یا فتح تک جاری رہتا ہے۔ سید حسن نصراللہ کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے۔

News ID 1926989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha